حمزہ شہباز کی ضمانت اور عدلیہ کے خلاف پراپیگنڈہ
مزید دیکھو، سنو اور جانو
-
تحریک انصاف یا ن لیگ۔۔۔ سروے کیا کہتے ہیں؟
الیکشن کے دنوں میں انتخابی رجحانات کا اندازہ لگانے کے لیے ہر ملک میں سرویز معنقد ہوتے ہیں۔ 25جولائی 2018کے انتخابات کے حوالے سے
-
سعودی عرب کتناطاقتور ہے؟
ارب خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ایران، سعودی عرب ایک دوسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتے جبکہ شام کئی ممالک کی پراکسی وارز کا اکھاڑا بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب کتنا طاقتور ہے۔
رقبہ کے لخاظ سے سعودی عرب دنیا کا تیرواں (13) سب سے بڑا ملک ہے۔ اور معاشی لحاظ سے ترکی اور سویٹزرلینڈ کے بعد 20ویں بڑی معیشت ہے۔ سعودی عرب دنیا میں کروڈ آئل کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے۔ جبکہ وینزویلا کے بعد تیل کے سب سے زیادہ ثابت شدہ ذخائر بھی سعودی عرب میں ہیں۔ سعودی معیشت کی طاقت اور کمزوری دونوں اس کے قدرتی وسائل ہی ہیں۔ طاقت اس طرح کہ انھی کہ وجہ سے سعودی عرب ایک مضبوط اور امیر ملک ہے کمزوری اس طرح کہ قدرتی وسائل دیر پا ترقی کے ضامن نہیں ہوتے۔ دیر پا ترقی عوام کے مثبت مائنڈ سیٹ، محنت اور مہارت سے جنم لیتی ہے۔
فوجی لحاظ سے دیکھیں تو عرب خطے میں سعودی عرب اسرئیل اور ایران کے بعد تیسری بڑی فوجی طاقت ہے۔ سعودی فوج کی تعداد تین لاکھ ایکٹو فورسز کی ہے۔ 2017 میں سعودی عرب نے امریکہ سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل کی ہے جس میں 350ارب ڈالر کے جنگی جہاز اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا۔ دنیا کی تاریخ میں اتنی بڑی اسلحے کی ڈیل کبھی کسی ملک نے نہیں کی۔ جبکہ جدید میزائل سسٹم کیلئے سعودی عرب نے روس سے بھی تین ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے۔
اس سارے اسلحے کے باوجود سعودی عرب کی فوج ایک مستعد فوج نہیں سمجھی جاتی۔ جس کا ایک مظاہرہ حال ہی میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب سعودی فورسز نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی جسے سعودی دعوے کے مطابق دو ہفتوں میں مکمل ہو جانا تھا طویل سے طویل تر ہوتی چلی گئی۔
سیاسی لحاظ سے دیکھیں تو سعودی عرب کی سب سے بڑی طاقت اس کا دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کا قریبی اتحادی ہونا ہے۔ 1930 میں جب آل سعود کے سربراہ محمد بن سعود نے سعودی عرب پر بادشاہت قائم کی تو اس نے امریکی صدر روز ویلٹ سے دفاعی معاہدہ کیا۔ جس کے مطابق امریکہ سعودی عرب کا تحفظ کرے گا اور بدلے میں سعودی عرب امریکہ کو سستا تیل فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی دوسری بڑی طاقت دنیا کے دوسرے سب سے بڑی مذہب اسلام کے مقدس ترین مقامات کا سعودی عرب میں واقع ہونا ہے۔ یہ بات سعودی عرب کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام دیتا ہے جس کی وجہ سے مسلمان سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور تحفظ چاہتے ہیں۔ جبکہ سعودی شاہی خاندان مکہ اور مدینہ میں حاجیوں اور عمرہ زائرین کیلئے اچھا انتظام کر کے اپنی ساکھ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
تو سعودی عرب، عرب خطے میں ایک بڑی معاشی طاقت اور درمیانی درجے کی فوجی طاقت ہے۔ امریکی انٹیلی جنس اور تحفظ کا معاہدہ سعودی عرب کے مفادات کو نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے۔ عالمی سطح پر دیکھیں تو سعودی عرب ایک ایسی طاقت نہیں جو رائج ورلڈ آرڈ میں بڑی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
Post Views: 6,397 -
اثاثے ظاہر کرنے کا خوف، کئی امیدوار بھاگ گئے
25جولائی 2018کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-
کیا عمران خان، ٹرمپ اور مودی کا مقابلہ کر پائیں گے؟
پی ٹی آئی کو خارجہ پالیسی پر درپیش چیلنجز
-
حسین حقانی اور ریحام خان کی ملاقات کیسے ہوئی؟
عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہیں جو کہ بہت جلد شائع ہونے والی ہے۔ کتاب ابھی پبلش نہیں ہوئی مگر کتاب کہ کچھ صفحات جو لیک ہوئے ہیں ان میں
-
الیکشن2018مبصرین اور عالمی میڈیا کے لیے قوانین
پوری دنیا میں ہوتا ہے کہ الیکشنز کی شفافیت کی جانچ کے لیے دنیا بھر سے میڈیا اور مبصر آتے ہیں۔ پاکستانی میں بھی
-
کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا ؟چیف جسٹس
کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا ؟چیف جسٹس سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف
اور سابق ISI سربراہ جنرل ریٹائرڈشجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمت پر برہم -
سیاستدانوں اور جرنیلوں میں اصل جھگڑا ہے کیا؟
Why there is a conflict between Politicians and Generals? Mujeeb Ur Rehman Shami | Jawab Un Kay #01
-
نوازشریف کی سزا: پاکستان کی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی
پاکستان کی تاریخ کا ایک اور بڑا فیصلہ گذشتہ روز احتساب عدالت کی طرف سے سامنے آگیا۔ فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور
-
کیپٹن صفدر کا نام مریم نواز کے زیرکفالت افراد میں کیوں؟
سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق وہ 1506کنال کی زرعی اراضی کی مالک ہیں،
-
الیکشن 2018 اور عمران خان کے بڑے دعوے
جولائی 2018 کے انتخابات ملک کے جمہوری سفر کا ایک اور سنگ میل ہیں۔ مختلف سیاسی طاقتیں بھرپور کوشش کر رہی ہیں کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں اپنے نام کر سکیں
-
-
آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیا ہے؟ تفصیل جانیئے
کیا آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا اسکینڈل شہبازشریف کے لیے پاناما لیکس ثابت ہو گا؟
-
نواز شریف جو کر رہے ہیں وہ کیوں کر رہے ہیں؟
نواز شریف کس سے مخاطب ہیں؟ نوازشریف کیا اپنے مقصد میں کامیاب ہو پائیں گے؟