سو سال سے زیادہ عمر پانے والے لوگوں کا جغرافیہ

سو سال سے زیادہ عمر پانے والے لوگوں کا جغرافیہ

بلیو زونز کیا ہیں؟

بلیو زونز دنیا کے وہ مقامات ہیں جہاں دنیا کے سب سے زیادہ صحت مند،خوش اور طویل عمر پانے والے لوگ رہتے ہیں۔ یہ اصطلاح ڈان بٹنر نے اپنی معروف کتاب بلیوزونز میں استعال کی تھی۔ ڈان بٹنر کے مطابق درج ذیل پانچ خطے دنیا میں ایسے ہیں جہاں سب سے زیادہ سوسال سے زیادہ عمر کے لوگ پائے جاتے ہیں

جاپان کا علاقہ اوکی ناو

اٹلی کا علاقہ سردینیا

کوسٹاریکا کا علاقہ نکویا

یونان کا علاقہ اکاریہ

کیلیفورنیا کا علاقہ لوما لینڈا

بلیو زونز میں لوگوں کا طرز حیات کیا ہے؟

اوکی ناوامیں کے لوگوں کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ وہ فارغ البال ہیں۔ ان کی سب سے بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بہت سا وقت ساحل سمندر پر گزارتے ہیں اور فطرت کے قریب رہتے ہیں۔ کھانے میں ان کا اصول یہ ہے کہ خشکی اور بحری دونوں ذریعوںسے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ ادرک،سبز چائے، برائون رائس، کھمبیاں اور مچھلی ان کی مرغوب غذا ہے۔

اٹلی کے بلیوزون سردینیا کے باسی زیادہ تر چرواہے ہیں جو اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ دور دور تک چلتے ہیں جس سے ایک طرف تو ان کی ورزش ہو جاتی ہے تو دوسری طرف بکریوں اور بھیڑوں کے دودھ اور مکھن سے انہیں کیلشیم اور پروٹین سے بھرپورغذا مل جاتی ہے۔

یونان کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر آباد اکاریہ لوگ آلو دالیں، بکری کا دودھ، سبز رنگ  کے پھل اورشہدکھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تھوڑی سی مقدار میں گوشت اور مچھلی بھی ان کی غذا میں شامل ہے۔ اس جزیرے کے لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ مرنا بھول چکے ہیں

نکویاکے رہنے والے سکواش، دالیں اور مکئی کو باقاعدگی سےکھاتےہیں ۔ کم کیلوری کی حامل یہ غذائیں ان کی دل کی صحت کو ٹھیک رکھتی ہیں جس کی وجہ سے وہ طویل عمر پاتے ہیں۔

لوما لنڈا کے رہنے والے شراب سگریٹ اور اخبارات و ٹی وی سے مکمل پرہیز کرتے ہیں۔ وہ صرف بائبل میں ذکی کی گئی غزائیں کھاتے ہیں۔ یہ لوگ اگرچی سبزی خور ہیں مگر مچھلی بھی ان کی غذا کا لازمی حصہ ہے۔ وہ کوئی بھی ایسا کھانا یا مشروب نہیں استعمال کرتے جس میں چینی شامل ہو۔

ان غذائی عادات کے علاوہ طویل عمر پانے والوں میں چند مشترک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جیسے جسمانی طور پر متحرک زندگی گزارنا، ورزش کرنا، تفریح کے لیے وقت نکالنا اور زندہ دل زندگی گزارنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top