قطر کتنا طاقتور ملک ہے؟

قطر کتنا طاقتور ملک ہے؟

قطر کتنا طاقتور ملک ہے؟

 

عرب خطے کے سب سے بڑے اور طاقتور ملک سعودی عرب کو قطر سے کئی شکایتیں ہیں سعودی عرب اور مصر، قطر جیسے چھوٹے سے ملک سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ قطر کتنا طاقتور ہے؟ قطر، سعودی عرب اور ایران کے بیچ میں ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے۔ جس کا رقبہ پاکستان کے آزاد کشمیر سے بھی کافی کم ہے۔ اس چھوٹے سے رقبے میں پچیس لاکھ کی آبادی رہتی ہے۔ قطر کی طاقت اس کے گیس اور تیل کے ذخائر ہیں۔ قطر چھوٹے سے رقبے کے باوجود گیس کی عالمی تجارت میں تیرہ فیصد کا حصہ دار ہے۔ ایک لاکھ اڑتیس ہزار امریکی ڈالر پر کیپٹا انکم کے اعتبار سے قطری شہری دنیا کے امیر ترین شہری ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق لندن میں پراپرٹی کے شئیرز قطر کے پاس ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ ہیں۔

دفاعی لحاظ سے دیکھیں تو امریکہ اور قطر میں باہمی دفاع کا معاہدہ ہے جو اسے بہت محفوظ بناتا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق قطر میں مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا امریکی فوجی اڈا ہے۔ جہاں سترہ ملکوں کی امریکی بیسز اینڈ انسٹالیشنز کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم ہے۔ قطر کی اپنی فوج صرف بارہ ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے جو کہ پورے خطے میں سب سے کم ہے۔ قطر اپنے جی ڈی پی کا صرف ڈیرھ فیصد اپنے دفاع پر خرچ کرتا ہے جبکہ ہمسایہ ملک سعودیہ عرب ساڑھے تیرہ فیصد خرچ کرتا ہے۔

قطر کی ایک بڑی طاقت اس کا مضبوط میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ ہے۔ الجزیرہ سے سعودی عرب، اردن اور مصر کو کافی شکایات رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان تینوں ملکوں میں الجزیرہ چینل بند ہے۔ لیکن اس کے باوجود عرب دنیا میں الجزیرہ ایک میڈیا ڈان کی حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی دباؤ پر امریکہ میں الجزیرہ چینل کے دفتر کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکہ میں چینل کی ٹرانسمینش جاری ہے۔ سعودی عرب نے اس کے مقابلے میں اردن سے العربیہ ٹی وی لانچ کیا لیکن العربیہ، الجزیرہ کا مقابلہ نہیں کر پایا۔

مختصر یہ کہ قطر اپنے خطے کے دوسرے ملکوں کی نسبت زیادہ خوشحال، پرامن اور جدید ملک تصور کیا جاتا ہے۔ قطر امریکہ سے دفاعی معاہدے اور سیاسی مضبوطی کے لحاظ سے عرب دنیا کا ایک طاقتور ملک ہے۔ مگر اس کی چھوٹی فوج اور سعودی عرب سے خراب تعلقات اس کی بڑی کمزوریاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top