بلاول کتنی دولت کے مالک ہیں؟

Assets of Bilawal Bhutto

بلاول کتنی دولت کے مالک ہیں؟

کل اثاثے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر امیدوار کے لیے اپنے اثاثوں کی تفصیل پیش کرنا ضرور ہے۔ اس سلسلے میں جب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے این اے 200 لاڑکانہ سے جمع کرائے گئے تو اس کے ساتھ ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئیں ہیں۔ جن کے مطابق وہ  ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق بلاول   لندن اور دبئی میں بھی جائیدادوں کے مالک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ایک ارب 54کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ انہوں نے دستاویزات میں پاکستان اور بیرون ملک 23جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو، زرداری گروپ اور پارک لین اسٹیٹ گروپ کے شیئر ہولڈر ہیں۔

بلاول 397ایکڑ زرعی زمین کے مالک

بلاول 397ایکڑ زرعی زمین کے مالک بھی ہیں جبکہ 423ایکڑ زمین ٹھیکے پر لے رکھی ہے، ان کی گذشتہ مالی سال کی زرعی آمدن 66لاکھ 18 ہزار 866روپے بنتی ہے۔بلاول نے دستاویزات میں بتایا ہے کہ انہوں نے کچھ پراپرٹی کرائے پر بھی دی ہوئی ہے جہاں سے ان کو پچھلے سال 20لاکھ 33ہزار 850روپے آمدنی ہوئی۔

تحفوں کا ذکر، مگر مالیت کا خانہ خالی

بلاول نے کاغذات میں غیرملکی ذرائع سے حاصل کردہ ایک کروڑ 64لاکھ 33ہزار 339روپے کی آمدنی بھی ظاہر کی ہے۔ بلاول نے 2017 میں 2لاکھ 37ہزار 152روپے انکم ٹیکس اور 39لاکھ 58ہزار 330روپے زرعی انکم ٹیکس ادا کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اسلام آباد، ماڈل ٹان لاہور، کراچی، دبئی اور لندن میں اپنے گھر بھی ظاہر کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اثاثوں میں تحفے میں ملنے والی جائیداد کا ذکر تو کیا ہے مگر ان کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top