سگریٹ نوشی چھوڑ کر کیا ملے گا؟

سگریٹ نوشی چھوڑ کر کیا ملے گا؟

سگریٹ نوشی چھوڑنے سے آپ کو کیا فائدے حاصل ہوں گے۔

صرف 20 منٹ میں خون کی روانی بہتر

جس دن آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے، اسی روز آپ کے جسم میں خون کی گردش بہتر ہونے لگے گی۔ صرف 20 منٹ میں ہاتھوں، پیروں میں خون کی روانی بہتر ہونے لگے گی۔

صرف 2 گھنٹے میں بلڈ پریشر ٹھیک

سگریٹ نوشی سے جان چھڑاتے ہیں 2 گھنٹے کے اندر آپ کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے لگے گا اور آپ خود کو ہشاش بشاش محسوس کریں گے۔ دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہونے لگے گا اور آپ کی عمر بڑھنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

ہے۔

زہریلی گیسوں کا خاتمہ

سگریٹ چھوڑنے سے جسم سے زہریلی گیسیں خارج ہو جائیں گی۔ نکوٹین بھی ختم ہو جائے گی۔ زہریلی گیسیں ختم ہونے سے خون کے خلیوں تک آکسیجن کی رسائی بہتر ہو جائے گی اور آپ پھر سے جی اٹھیں گے۔

پھیپھڑوں کی صفائی

سگریٹ نوشی ختم ہوتے ہی جسم کا مدافعتی نظام بہتر طریقے سے کام شروع کر دیتا ہے۔ پھیپھڑوں سے زہریلے مادے خارج ہونے لگتے ہیں اور سانس کا نظام بہتر ہو جاتا ہے۔ اس سے پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جلد کی رنگت میں بہتری

سگریٹ پینے سے جلد پر بُرا اثر پڑتا ہے اور اس کی رنگت بدلنے لگتی ہے۔ لیکن سگریٹ نوشی چھوڑنے سے جلد کی رنگت پھر سے معمول پر آ جاتی ہے اور آپ کی شخصیت پہلے سے جاذب نظر دکھائی دیتی ہے۔

کھانسی اور پھیپھڑوں کی انفیکشن کو بائے بائے

سگریٹ نوشی چھوٹنے کے بعد پھیپھڑوں کی قوت بحال ہو جاتی ہے۔ جو لوگ سگریٹ پینے کی عادت ختم کر دیتے ہیں ان کے پھیپھڑے ایک سال کے اندر بہت مضبوط ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو کھانسی اور پھیپھڑوں کی انفیکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے۔

کینسر کا خطرہ ختم

معدے، منہ، گلے اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بھی معمول کی سطح پر آ جاتا ہے۔ یوں سگریٹ چھوڑنے والے افراد عام لوگوں کی طرح صحت مند ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top