کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا ؟چیف جسٹس

Dual Nationality Case hearing

کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا ؟چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں ججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت کےکیس کی سماعت ،سپریم کو ر ٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈراحیل شریف اور سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل ریٹائرڈشجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمت پر تشویش کا اظہا کردیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے’’کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا ؟؟‘‘

جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا اورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے پاس حساس معلومات ہیں انہوں نے ریٹائرمنٹ کے فوری بعد بیرون ملک ملازمت کیسے اختیا ر کی؟ جبکہ 2سال تک سرکاری افسر پر ملازمت اختیار کرنے کی پابندی ہے ۔

سیکرٹری دفاع نے موقف اختیار کیا کہ افواج پاکستان کے افسران اور انکے اہلخانہ دہری شہریت رکھ سکتے ہیں ۔ جس پر عدالت نے ملازمت کیلئے جاری کردہ این او سی اور دہری شہریت سے متعلق اہل خانہ کی تفصیلات بھی طلب کرلیں ،کیس کی مزید سماعت 7اگست کو ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top