ہمیشہ جوان رہنے والوں کی6 عادات

ہمیشہ جوان رہنے والوں کی6 عادات

ہر انسان کی یہ اذلی خواہش رہی ہے کہ وہ بڑھتی عمر کے باوجود نوجوان دکھائی دے۔ جوان لگنے کا ایک مصنوعی طریقہ تو کاسمیٹکس سے متعلق ہے جبکہ دوسرا طریقہ فطری ہے جو صدیوں سے مختلف تہذیبوں اور سماجوں میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ آج کے اس بلاگ میں ہم آپ  کو ایسی سات عادات سے متعلق معلومات دیں گے جو آپ کے جسم کی انرجی کی سطح کو بلند رکھتی ہیں اور جس سے آپ خود کو زیادہ جوان اور پرعزم محسوس کرتے ہیں۔ یہ وہ عادتیں ہیں جو سائنسی طور پر بھی ثابت شدہ ہیں۔

پوری نیند لینا

ہمارے جسم میں جو بھی توڑ پھوڑ کا عمل ہوتا ہے۔ اس کی مرمت کا کام دوران نیند ہوتا ہے۔ اس لیے جو بھی لوگ پوری نیند لیتے ہیں وہ زیادہ دیر تک جوان رہتے ہیں۔ پوری نیند کا کوئی معیار نہیں ہے۔ ہر جسم کی اپنی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین صحت نیند کے لیے اوسط وقت آٹھ گھنٹے قرار دیتے ہیں۔

فطری ماحول میں جائیں۔ آلودگی سے وقفہ لیں

انسان کو سانس کے ذریعے سے بہت سی بیماریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ سانس ہی کی کئی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے بڑھتی عمر کا جسم اور توانائی پر برا اثر پڑتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہر کا آلودہ ماحول قوت حیات کو چوس کر عمر بڑھنے کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اثرات کے خاتمے کے لیے ہمیں چاہیے کے فطری ماحول جیسے جنگل پہاڑ جھیلیں ساحل سمندر وغیرہ کی طرف سیر کے لیے اکثر جانا چاہے ، ٹریکنگ ، سائیکلنگ اور ہائکنگ، بائکنگ وغیرہ کرنی چاہیے۔

متحرک زندگی

دفتر سے گھر اور گھر سے دفتر وہ معمول ہے جو عمر کی رفتار کو پر لگا دیتا ہے۔ وہ لوگ جو دفتری کام کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے معمولات میں بنیادی تبدیلیاں لائیں اور ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جہاں انہیں حرکت کرنی پڑے۔ تھوڑی بہت ورزش واکنگ جاگنگ۔لیکن یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ورزش کو حد سے زیادہ کرنا بھی نقصان دہ ہے۔ اگر بھاری ورزشیں کرنی ہوں تو کھانے کا خصوصی خیال رکھیں۔

جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہ ہونے دیں

پانی سے بھرپور جسم اور پانی کی کمی کا شکار جسم کا فرق سمجھنا ہو تو کشمش اور انگور کو سامنے رکھیں۔ پانی سے بھرپورجسم انگور کی طرح تروتازہ ہوتا ہے جبکہ پانی کی کمی کا شکار جسم کشمکش کی طرح جھریوں والا ہوتا ہے۔ پانی کی کمی عمر کی رفتار بڑھا دیتی ہے اور انسان جلدی بوڑھا لگنا شروع ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے پھل اور سبزیاں بھی مفید ہیں جن میں پانی کی مقدار وافر ہوتی ہے۔ الکوحل اور کافی وغیرہ مشروب ہونے کے باوجود جسم کے خلیوں میں پانی کی کمی پیدا کرتے ہیں اس لیے ان سے بچنا چاہیے۔

سبزپتوں والی سبزیاں خوراک کا لازمی حصہ بنائیں

ماہرین صحت کے نزدیک سبز پتوں والی سبزیاں قدرتی طور پر غذائی توانائی کا بڑا خزانہ ہیں۔ وہ لوگ جو اپنی خوراک میں سبز پتوں والی سبزیوں کو شامل رکھتے ہیں وہ نہ صرف زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں بلکہ زیادہ عرصہ جوان بھی رہتے ہیں اور اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔

گہرے سانس لینا

اپنے پھیپھڑوں کو ان کی امکانی صلاحیت تک استعمال میں لانا ایک ایسا بے ضرر فعل ہے جو آپ کو تادیر جوان رکھتا ہے۔ اس سے اعصابی نظام کو تقویت ملتی ہے اور نتیجے میں جسم کو سکون ملتا ہے اور تنائو کی سطح کم ہوتی ہے۔ صبح اٹھ کر مراقبہ کے انداز میں بیٹھیں اور چند منٹ تک لمبے لمبے سانس لیں۔ اس کے علاوہ بھی دن میں جب موقع ملے چند لمبے لمبے سانس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top