ووٹ ڈالنے کا طریقہ

how to cast vote

ووٹ ڈالنے کا طریقہ

عام انتخابات 2018 جولائی 25 کو منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ووٹ کیسے ڈالنا ہے؟

 

1- آپ پولیگ اسٹیشن کے باہر قطار بنا کر اس میں باری باری داخل ہوں گے/گی۔۔۔

2- پولنگ آفیسر اصل شناختی کارڈ لے کر انتیخابی فہرست سے آپ کا نام اور سلسہ نمبر بلند آواز مین پکارے گا/گی۔پھر آپ کے انگوٹھے کے جوڑ پرانمٹ سیاہی کا نیشان لگا کر آپ کا نام انتیخابی فہرست سے کاٹ دے گا/گی۔۔

3- پہلا اسٹنٹ پریزائدنگ آفیسر قومی اسمبلی کے سبز بیلٹ پیپر کے کاؤنٹر فوائل کوپر کرنے کے بعد اس پر آپ کے انگوٹے کا نیشان لگوائے گا/گی۔پھر بیلٹ پیپرکی پشت پر سرکاری مہر اور اپنے دستخط ثبت کرے گا/گی اور اسے آپ کے حوالے کر کے آپ کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ بتائے گا/گی۔۔

4- دوسرا اسٹنٹ پریزائدنگ صوبائی اسمبلی کے سفید بیلٹ پیپر کے کاؤنٹر فوائل کو پر کرنے کے بعد اس پر آپ کے انگوٹے کا نیشان لگوائے گا/گی۔۔پھر بیلٹ پیپرکی پشت پر سرکاری مہر اور اپنے دستخط ثبت کرے گا/گی اور بلیٹ پیپر اور 9 خانوں والے مہر پر آپ کے حوالے کر کے آپ کے رہنمائی کرے گا/گی۔

5- آپ ووٹر اسٹیشن کے پیچھے اکیلے جاکر دونوں بیلٹ پیپروں پر اپنی پسند کے امیدوارں کے دیے گۓ نام کے سامنے موجودہ انتیخابی نیشان پر مہر لگائیں گے اور ان کو علیحدہ علیحدہ تہہ کریں گے/گی۔۔

6- آپ صوبائی اسمبلی سفید بیلٹ پیپر کو سفید ڈھکن والے بلیٹ بکس میں اور قومی اسمبلی کے سبز بیلٹ پیپر کے سبز ڈھکن والے بیلٹ بکس میں ڈال دیں گے/گی۔۔

7- آپ خارجی راستے کے ذریعے پرلنگ اسٹیشن سے باہر چلے جائیں گے/گی۔۔

نوٹ: یاد رکھیں، پولنگ اسٹیشن جاتے وقت اپنا قومی شناختی کارڈ ضرور ساتھ رکھیں کیونکہ اس کے بغیر آپ ووٹ نہیں ڈال سکتے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top