خورشید شاہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

khursheed shah assets

خورشید شاہ کے پاس کتنی دولت ہے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد ضوابط کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے میں حصہ لینے کے ہر خواہش مند امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اثاثوں کی تفصیل بھی جمع کرانا پڑیں گی۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی کے ہمراہ اپنے اثاثے جمع کرائے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ، 15ہزار 359 روپے کے ہیں، ان کے پاس ریجنٹ کے علاقے میں 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا گھر ہے جب کہ وہ میمن سوسائٹی میں 20 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کے مالک بھی ہیں۔

خورشید شاہ نے دستاویزات میں اسلام آباد میں 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے اور ان کا ایک کینال کا پلاٹ 55 لاکھ اور دوسرا 8 لاکھ روپے کا ہے۔سابق اپوزیشن لیڈر نے گھوسری میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے مالیت کی ظاہر کی جب کہ کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے مالیت کی ہے۔

خورشید شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم میں نارا کاٹن فیکڑی میں 21 لاکھ روپے مالیت کے 25 فیصد شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top