وہ ضلع کہ جس میں کل ووٹر 39ہزار ہیں

lowest voters distt

وہ ضلع کہ جس میں کل ووٹر 39ہزار ہیں

لاہور پاکستان میں ووٹر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستانی ووٹرز کے بارے میں اہم اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ملک کے وہ کونسے اضلاع ہیں جہاں ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے جبکہ وہ کون سے ضلع ہیں جہاں سب سے کم ووٹر موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں سب سے کم ووٹر بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہیں جن کی کل تعداد 39 ہزار 787 ہے جب کہ سب صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹر کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار957 ہیں .پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ ضلع لاہور میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ضلع لاہورمیں ووٹروں کی تعداد53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔ جبکہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار447 ووٹ ہیں جو پنجاب میں سب سے کم ووٹر آبادی والا ضلع قرار پایا ہے۔

فاٹا کے علاقے بنوں میں کل ووٹر بارہ ہزار ہیں

اعداد و شمار مطابق سندھ میں سب سے کم ووٹر ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار941 ہیں اور صوبے کے سب سے زیادہ ووٹر کراچی کے ضلع سینٹرل ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹر پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں اور صوبے میں سب سےکم ووٹر کی تعداد طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے کم ووٹر بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور فاٹا میں سب سےزیادہ ووٹر باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top