اب ہر گھر میں سورج چمکے گا

اب ہر گھر میں سورج چمکے گا

سائنس نے گھروں کو مصنوعی بجلی سے نجات دلانے کا بندوبست کر لیا ہے۔ امریکہ میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی کو گھر کے مختلف کمروں میں منتقل کر کے گھرمیں دن کا سماں کر دیتا ہے اور یوں عام بجلی استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔

یہ روبوٹ کیسے کام کرتا ہے

اس روبوٹ کو لوسی کا نام دیا گیا ہے۔ اور اس کے کام کرنے کا طریقہ بہت ہی سادہ ہے۔ اس پر ایک شیشہ نصب ہے جس کے ذریعے یہ سورج کی روشنی کو گھر کے کمروں تک پہنچاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ لوسی کو گھر کے باہر کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں سے کمروں میں دیکھا جا سکے۔ لوسی خود ہی سورج کی روشنی کو اپنے اوپر نصب شیشے کے ذریعے کمرے کے اندر منعکس کرنا شروع کر دے گا۔ دیکھتے ہی دیکھتے سارے کمرے سورج کی روشنی سے جگمگا اٹھیں گے۔ لوسی کا شیشہ خودکار طریقے سے حرکت کرتے ہوئے سارے کمروں کو روشن کرتا رہے گا۔ لوسی کے اندر شمس توانائی کے سیل نصب ہیں جن سے وہ اپنی حرکت کو خود ہی کنٹرول کرتا ہے اور اسے چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔

 

کمروں کو سورج سے روشن کرنا کا فائدہ کیا ہے؟

لوسی کے ذریعے گھر کے کمروں کو روشن کرنے کے دو بڑے فائدے ہیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ دن کے وقت آپ کو گھر میں لائٹس نہیں جلانا پڑیں گی۔ یہ بات نہ صرف بجلی کا بل کم کرے گی بلکہ پاکستان جیسے ممالک میں جہاں بجلی کا بحران ہے وہاں بجلی کی بچت سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئے گی۔

لوسی کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ گھر کو کیڑے مکوڑوں سے بھی بچاتا ہے۔ جن کمروں میں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی وہاں کیڑے مکوڑے اور بیکٹیریا پروان چڑھتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔ جبکہ لوسی کے ذریعے جب سورج کی روشنی ان کمروں میں داخل ہو گی تو یہ کمرے ایسے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رہیں گے۔ بلکہ کیڑے مکوڑوں کے خاتمے کے لیے زہریلے سپرے بھی استعمال نہیں کرنا پڑیں گے۔ یوں بجلی کی بچت کے ساتھ یہ طریقہ انسانی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top