شہباز شریف کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

shahbaz sharif

شہباز شریف کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے لیڈر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف انتخابات 2018میں تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ این اے 3 سوات سے پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈیرہ غازی خان کے حلقے این اے 192سے بھی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔جبکہ لاہور کا حلقہ این اے 132 سے بھی وہ ن لیگ کے فورم سے الیکشن کا حصہ بنیں گے۔

شروع میں یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مگر ن لیگ کی پارٹی مشاورت میں اس خیال کو رد کر دیا گیا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کراچی کے حلقوں این اے 248، 249 اور250 سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور مسلم لیگ سندھ کو بھی اس بات سے آگاہ کر دیا گیا تھا مگر بعد میں یہ فیصلہ واپس لیے لیا گیا۔

اب شہبازشریف تین ہی حلقوں سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے یعنی سوات کے حلقے این اے 3، جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے حلقے192 سے اور لاہور کے حلقے 13۲سے قسمت آزمائی کریں گے۔

سوات کے حلقے این اے 3 کے لیے ن لیگ کی ایم ایم اے، اے این پی اور پی پی پی سے بھی سیٹ ایڈجسٹ منٹ ہو گئی ہے جس کے مطابق بنوں کے حلقے این اے 35 میں تمام سیاسی قوتیں تحریک انصاف کے خلاف ایم ایم اے کے اکرم درانی کی حمایت کریں گی جس کے جواب میں ایم ایم اے این اے 3 میں شہباز شریف کی حمایت کرے گی، این اے 35 میں تمام سیاسی طاقتوں کا تحریک انصاف کے خلاف جمع ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہاں سے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top