سنک ہولز کیا ہوتے ہیں اور کیوں بنتے ہیں؟

Sinkhole in Lahore

سنک ہولز کیا ہوتے ہیں اور کیوں بنتے ہیں؟

زمین کا دھنس جانے یا اپنی جگہ کو چھوڑ دینے کا عمل سنک ہول کہلاتا ہے۔دنیا کا سب سے بڑا سنک ہول مصر میں دریافت ہواجس کی چوڑائی4 کلو میٹر اور لمبائی 80 کلومیٹر ہے۔

زمین کا دھنس جانے یا اپنی جگہ کو چھوڑ دینے کے عمل کو سنک ہول کہتے ہیں۔پوری دنیا میں جب بھی سیلاب یا ایک حد سے زیادہ بارش ہو تی ہے تو اکثر اوقات زمین اپنی جگہ سےدھنس جاتی ہے۔

تصویر: گوگل

تصویر: گوگل

زمین دھنسنے کا یہ عمل عام طور پر ایسی جگہوں پر ہوتا ہے جہاں مٹی میں نمی ایک حد سے زیادہ ہو یا پھر مٹی کی کاربن بونڈنگ میں اچانک تبدیلی آ جائے۔

سنک ہول کا سائز ایک میٹر سے لیکر 6سو میٹر تک ہو سکتا ہےاور یہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا سنک ہول مصر میں دریافت ہوا جس کی چوڑائی4کلو میڑ اور لمبائی 80کلومیٹر ہے۔

مون سون کی طوفانی بارشوں نے لاہور کی سڑکوں پر 3 بڑے بڑے سنک ہول بنادئیے ۔بارش کے پانی کی نکاسی کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث آبادیاں زیر آب آگئیں، شہر میں کشتیاں چل گئیں۔ان سنک ہولز میں سے سب سے بڑا سنک ہول جی پی او چوک پر پڑنا جو کہ 200مربع فٹ سے بڑا اور 20فٹ سے زائد گہرا ہے۔اس گڑھے سے چند میٹر کے فاصلے پر ایک اور تقریباً 50مربع فٹ کا سنگ ہول موجود ہے۔

تصویر: گوگل

تصویر: گوگل

واضح رہے کہ لاہور میں چند گھنٹوں میں ڈھائی سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 252ملی میٹر رہی۔لکشمی چوک پر 243،مصری شاہ پر 216،پانی والا تالاب 210،مغل پورہ اور نشترآباد میں 183، اپرمال 180،اقبال ٹائون 171، جیل روڈ ، تاج پورہ میں170،سمن آباد میں162 اور پنجاب یونیورسٹی میں129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

تصویر: گوگل

تصویر: گوگل

ایئرپورٹ پر 8پروازیں منسوخ اور 24پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیںجبکہ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے بھی متعدد واقعات رونما ہوئے ۔اس تیز بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بھی پانی بھر گیا۔بارش کے باعث 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں جبکہ شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔

تصویر: گوگل

تصویر: گوگل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top