امریکا اور چین میں تجارتی جنگ

Trade war between America and China

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور امریکہ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونے والے اضافی 200 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔

امریکہ نے کہا ہے کہ چین سے درآمد کی جانے والی اضافی 200 ارب ڈالر قیمت کی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس لگایاجائےگا۔امریکی انتظامیہ نے درآمد ہونے والی چینی اشیاء کی ایک مکمل فہرست تیار کی ہے جن پر ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے ۔جس میں سیکڑوں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ، تمباکو، کوئلہ، کیمیائی مادہ، ٹائر، کنزیومر الیكٹرانك چیزیں اور ٹیلی ویژن اشیا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے 34 ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگایا تھا اور چین نے اس کے فورا بعد اپنے یہاں درآمد ہونے والے امریکی سامان پر اتنا ہی ٹیکس لگا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top