ٹائیفائیڈبخار:امریکی ادارےCDC نے پاکستان کوخبر دار کردیا

typhoid

ٹائیفائیڈبخار:امریکی ادارےCDC نے پاکستان کوخبر دار کردیا

ٹائیفایئڈ بخار۔۔اینٹی بائیو ٹک ادویات بے اثر۔۔ پاکستان میں ٹائیفائیڈ بخار پر انٹی بائیوٹک ادویات مریضوں پراثر نہیں کررہیں ۔امریکی ادارے سی ڈی سی نے پاکستان کوخبر دار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی نے پاکستان کے ادارہ صحت کو خبر دار کیا ہےکہ ٹائیفائیڈکے مریضوں پر کسی بھی ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہورہا ۔ صفائی کے نا قص انتظا مات ٹائیفائیڈ کے جراثیم کی افزائش روکنے میں بڑی رکاوٹ بن گئےہیں۔

خشک کھانسی، پیٹ میں درد ،زبان کا سفید ہونا،پسینہ آنا ،نیند نہ آنا ٹائیفائیڈ بخار کی علامات ہیں ۔ملک بھر میں ٹائیفائیڈ کی بڑھتی ہوئی صورت حال پرقابو پانے کے لئے مریضوں کو ویکسین بطور علاج دی جاتی ہیں۔

امریکا کی جانب سے انتباہ جاری ہونے کے بعد پاکستان نے اس مہلک مرض پرقابوپانے کے لیے اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top