حکومت بننے سے قبل بنی گالہ میں کیا چل رہا ہے؟

Bani Gala

حکومت بننے سے قبل بنی گالہ میں کیا چل رہا ہے؟

حکومت بننے سے قبل بنی گالہ میں کیا چل رہا ہے؟ کیا ہوں گی ترجیحات عمران خان کی؟ حقائق سامنے آنے لگے،حکومت سازی کا ٹاسک مرکزی قیادت کے پاس جبکہ عمران خان خود عوامی فلاح و بہبود کا پلان تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

حکومت سنبھالتے ہی کیا کرنا ہے؟عمران خان نے منصوبہ سازی شروع کردی ۔بیرونی دنیا سے روابط ، داخلی ، سیکیورٹی ، خزانہ، ریونیو، ٹیکس ، پولیس کا نظام، میڈیا ریلیشن شپ اور فلاح و بہبود کی پالیساں تیاری کے مراحل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیوروکریسی ، وزارتوں ، ٹیکس اصلاحات کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کے محکموں میں تبدیلیاں لائی جائیں گی، 100 دن پلان کے ضروری نکات پرفوری عملدرآمد بھی عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to top