آرمی چیف کی اوورسیز پاکستانی تاجروں کو یقین دہانی،ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے

امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی وہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔آرمی چیف کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان، سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے اس فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، یہ معاملہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔اد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں الیکشن عملے کی تربیت کا عملہ رک گیا تھا تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور اب ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرائے جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button