بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال

مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں کی جانب سے آج کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کی اپیل پر ہڑتال اور احتجاج کے سبب مختلف علاقوں میں اہم سڑکیں بند رہیی، شہر کی مختلف سڑکوں پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کا اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

نیشنل ہائی وے، گلشن حدید، قائد آباد، پٹیل پاڑہ کے قریب جلاؤ گھیرائو کے سبب سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جبکہ گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل رہی، قائد آباد اور نیشنل ہائی وے پر موجود دکانیں اور ہوٹل بند کردیے گئے۔

شیرشاہ چوک پر ڈنڈا بردار مظاہرین نے شدید احتجاج کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب روانہ کردیا گیا، چوک پر ٹائر اور دیگر اشیا جلا کر سڑک بند کی گئی۔

لیاری اور چاکیواڑہ روڈ پر بھی احتجاج کیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراو میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اضافی نفری طلب کرلی ہے، 400 سے زائد مظاہرین موجود ہیں، جن کا تعلق مختلف گروپس سے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button