عمران خان کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ نے بدتمیزی کی، علمیہ خان کا الزام

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج کورٹ روم میں ایک واقعہ ہوا، بانی پی ٹی آئی میڈیا سے اڈیالہ جیل میں بات کر رہے تھے کہ اس دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے بدتمیزی کی۔علیمہ خان کے مطابق پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے تم کہہ کر مخاطب کیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان اچھے انداز میں بات کرتے رہے، جب ان کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کرتے ہیں تو عام انسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 3 ہفتے سے درخواست لگی ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہےکہ آپ ہماری پٹیشن سن لیں تاکہ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکیں، اپیل کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سزا معطلی کی درخواست سن لیں، چاہتے ہیں یہ اپیل سنی جائے اور پورا ملک اس سماعت کو دیکھے۔

مزید خبریں

Back to top button