گلوکارعمار بیگ کا نیا گانا ”جوگیا ” سوشل میڈیا پرٹرینڈ بن گیا

پاکستانی معروف گلوکار عمار بیگ نے گانا جوگیا متعارف کرادیا۔رپورٹس کے مطابق پاکستانی معروف گلوکار عمار بیگ کا نیاگانا جوگیاکلاسیکل اور نیم کلاسیکل موسیقی کا فیوژن ہے۔ گانا امریکی ریاست میں غیر ملکی ڈائریکٹر ہیکٹر ٹورو نے شوٹ کیا۔ گانا معروف امریکی مارول سیریز کی لوکیشنز پر عکس بند کیا گیا ہے۔پاکستانی معروف گلوکار کے گانے نے مداحوں کے دل جیت لئے صرف سینکڑوں منٹس میں تین لاکھ لوگوں نے گانے پر تبصرہ کیا اور اپنی پسند کا اظہار کیا۔