انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔پرویز الٰہی کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں، عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔لٰہی کی فیملی سے ملاقات کرانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 8 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔