اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ بدستورغیرمستحکم

امریکی ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے50پیسے مہنگا ہوگیا۔

آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انٹر بینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر 282.50 روپے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

تاہم دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر1روپے50پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر284 روپے سے بڑھ کر285روپے50پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر68 پیسے مہنگا ہوکر 282.29 روپے پربند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے مہنگا ہوکر285روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان براہ راست قرض کے معاملے پر گزشتہ روز مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور دفترخارجہ کے امریکا اور دیگرممالک سے رابطوں میں آئی ایم ایف کی مشکل شرائط پردوست ممالک سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button