عمران خان کے خلاف فردجرم عائد: الیکشن کمیشن کا فیصلہ جاری

عمران خان کے  خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

فیصلے کے مطابق عمران خان پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہٰذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دیا تھا۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی 25 جولائی کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button