وسیم اکرم نے عمران خان کا حوصلہ بڑھا دیا

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وسیم اکرم نے ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے کرکٹ کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔انہوں نے عمران خان کیلئے لکھا کہ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی وہ نمائندگی کر رہا ہے۔وسیم اکرم نے لکھا کہ یہ عہدہ یا طاقت یا نام نہیں ہے جس کے لیے وہ لڑ رہا ہے، یہ اس کی تقدیر ہے جس کے لیے وہ جنگ کررہا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.