کارلوس میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

میامی (آن لائن)سپین کے نوجوان کھلاڑی کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کے کیسپر کو شکست دیکر پہلی مرتبہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا ہے، اٹھارہ سالہ کارلوس میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے ہیں فائنل میں کارلوس نے اپنے حریف کیسپر کو سات پانچ اور چھ چار سے شکست دی، اپنی کامیابی کے بعد کارلوس الکاراز کا کہنا تھا کہ وہ تمام میچ میں نروس رہے مگر اپنی جیت پر انہیں خوشی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے کے بعد مجھے یقین تھا کہ میں فائنل تک پہنچ کر ٹائٹل اپنے نام کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser