عمران خان کی ہٹ دھرمی اور انا پرستی سے پاکستان کی جمہوریت پر بدنما داغ لگ رہا ہے:مکھی شام لال لاسی

اوتھل (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی اور انا پرستی سے پاکستان کی جمہوریت پر بدنما داغ لگ رہا ہے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے غلط رولنگ دیکر بلوچستان کو بدنام کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کیجانب سے اپوزیشن پر غداری کا لگایا گیا الزام جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان آئین پاکستان کے مرتکب ہوئے ہیں عمران خان اور انکی پوری ٹیم کو ماہوار آئین پر سزا ملنی چاہئے عمران خان اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد اپنا حواس کھو بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو کام اسپیکر نے نہیں کیا وہ اسٹے پر بیٹھے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کیا،جس سے بلوچستان کی بدنامی ہوئی،عدالت عالیہ کو اس سنگین صورتحال پر جلد فیصلہ کرنا چاہیے اور قومی اسمبلی کو بحال کرکے ڈپٹی اسپیکر کی غیر قانونی رولنگ پر فیصلہ دیا جائے تاکہ ملک کے آئین پر مکمل اتفاق کیا جائے اور باہر ملک کا وقار بلند ہو،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواریوں کو اب گھر جانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے،عوام کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہے۔ عوام دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گاانہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جتنا ملک تباہی معاشی بحران کا شکار ہے شاہد ماضی میں کبھی اسکی مثال نہیں ملتی ملک کے چاروں اطراف ہو کا عالم پیدا ہوچکا ہے اور خود سب کو چور چور کہتا ہے لیکن عمران خان سے بڑا اور کوئی چور ڈاکو نہیں تمام وزرا نے الٹی گنگا میں صرف ہاتھ نہیں دھوئے بلکہ ڈوبکیاں لگائی ہیں اور صرف میڈیا پر بلند و بانگ دعوئے کررہے تھے لیکن انکا عملی کردار پوری دنیا نے دیکھ لیا یہی عمران خان خود کہہ رہا تھا کہ آخری گیند پر بھی مقابلہ کروں گا لیکن وہ آخر میں وکٹیں لے کر فرار ہوگئے اور آئین پاکستان کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے پاسدار لوگ ہیں اور کسی کو بھی آئین پاکستان سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser