تنخواہیں بڑھنے سے مہنگائی سے پریشان ملازمین کی داد رسی ہو گی، یونس حسرت

لکی مروت(آن لائن)قریشی برادری لکی مروت کے صدر محمد یونس حسرت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن اور ماہانہ اجرت میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی سے پریشان حال ملازمین کی داد رسی ہوگی، یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ چند مہینوں میں بے لگا مہنگائی کی لہر نے عوام اور خاص کر موجودہ و سابقہ سرکاری ملازمین کو شدید متاثر کیا اور ان کے لئے قلیل تنخواہوں و پنشن میں سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پریشان ملازمین کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی متاثر ہورہی تھی اور اس سے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر بھی فرق پڑ رہا تھا۔ محمد یونس حسر ت نے کہا کہ جن سیاستدانوں کی جڑیں عوام میں ہوتی ہیں انہیں عوام کو درپیش مسائل و مصائب کا پوری طرح ادراک ہوتا ہے اور وہ اقتدار میں آتے ہی ان مسائل کے حل پر توجہ دینا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدام سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز نے سکھ کا سانس لیا ہے اور انہیں امید ہے کہ موجودہ عوامی حکومت ان کی بہتری اور فلاح کے لئے آنے والے سالانہ بجٹ میں مزید مراعات کا اعلان کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser