مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 14سالہ لڑکے سمیت3 فلسطینی شہید

رملہ (آن لائن) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 14سالہ لڑکے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے قابض اسرائیلی فوجیوں نے 14 سالہ لڑکے پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرشہید ہوگیا۔اسرائیلی فورسزکے چھاپوں اورفلسطینیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پراسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی نوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ بہت سے گھروں پربلڈوزر چڑھا دئیے گئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں اورفلسطینیوں کو گھروں میں محصورہونے پرمجبورکردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.