جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے لاہوریوں کا مشکور ہوں

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26 سال کی سیاست میں سب سے بڑے جلسے اور حمایت پر لاہورکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے میں سب سے زیادہ پر جوش اور ردعمل والے حاضرین موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.