جاپان میں بحری جہاز 26 مسافروں سمیت لاپتہ

جاپان میں بحری جہاز 26 مسافروں سمیت لاپتہ  ہو گیا۔جاپان کے کوسٹ گارڈ کو  ہفتے کے دن اطلاع  ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26 افراد سوار تھے۔عرب میڈیا کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے ہیں۔ تاہم تاحال جہاز کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔جہاز کی کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اس جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.