روسی فوج نے سرحدی ضلع کے قریب2یوکرینی ڈرون مارگرائے

روسی فوج نے سرحدی ضلع RYLSKY کے قریب دو یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔علاقائی گورنر نے بتایا کہ ڈرون گرنے کی وجہ سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔یوکرینی ریلوے نے بتایا کہ وسطی اور مغربی یوکرین میں پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔اس سے پہلے روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے بتایا کہ یوکرین سرحد کے قریب BRYANSK شہر میں ایک بڑے تیل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔قریبی رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے دو دھماکے سنے اور پھر آگ لگ گئی، حکام نے بتایا کہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور علاقے کو خالی کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.