نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری ، کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں

لندن (عارف چودھری) سابق وزیراعظم نواز شریف کو عام پاسپورٹ جاری ہو گیا ہے۔ جس کی مدت 10 سال ہے۔ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی‘ نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے لندن میں ملاقات کی۔ ملکی معاشی اور کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.