موجودہ لوڈشیڈنگ کا بحران امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کا نتیجہ ہے، حماد اظہر

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ لوڈشیڈنگ کا بحران صرف اور صرف امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کا نتیجہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کبھی نہیں ہوئی تھی۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ تمام فیول اور ہیداواری صلاحیت ملک میں موجود تھی اور اگر صحیح انتظامات کیے جاتے تو ایک لمحے کی لوڈشیڈنگ کی بھی ضرورت نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.