سندھ میں کل(اتوار ) سے ایک ہفتہ تک شدید گرمی کی پیشگوئی ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

بالائی اور سطحی سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

سول ہسپتال حیدرآباد سمیت متعلقہ ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک رومز قائم کردیئے گئے

محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل(اتوار ) سے شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے ، ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے ایک اور گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ(کل ) اتوار سے ایک ہفتہ اندرون اور سینٹرل سندھ کے اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہوا کے زیادہ دبائو کی باعث حیدرآباد سمیت کئی اضلاع  درجہ حرارت میں تیزی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی اور سطحی سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر لالاجعفر نے کہا کہ شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر لالاجعفر نے بتایا کہ سول ہسپتال سمیت متعلقہ ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک رومز قائم کردیئے گئے ، ہیٹ سٹروک رومز میں گرمی سے بچائو کے لئے سازوسامان موجود ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت اور بارشوں کا امکان ہے جس کے لئے احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.