عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل

گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا گدھے سے متعلق مثال دینا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں مختلف امورپرکھل کربات کی۔ عمران خان کا گفتگو کے دوران گدھے سے متعلق مثال دینے والا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔عمران خان نے کہا کہ مجھے برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اورکچھ بھی کرنے سے انگریز نہیں بن سکتا تھا جیسے گدھے کے اوپرلکیریں ڈالنے سے گدھا زیبرا نہیں بن جاتا گدھا ، گدھا ہی رہتا ہے۔عمران خان کی گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں بھی عمران خان کی وائرل کلپ کی کوریج کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.