سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں تین امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ فی اونس سونے کی نئی قیمت 18سو 63 ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں یقمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 14سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1لاکھ 34 ہزار 4 سو روپے ہو گئی ہے۔اُدھر دس گرام سونا 12سو روپے مہنگا ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1لاکھ 15ہزار226روپے ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.