واٹس ایپ کا فیس بک اور انسٹا گرام سے ملتا جلتا فیچر متعارف

اب صارفین واٹس ایپ پر بھی ری ایکٹ کرسکیں گے۔ واٹس ایپ نے آج سے صارفین کے لیے میسیج ری ایکشن فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ واٹس ایپ کے نئے ری ایکشن فیچر میں 6 ایموجیز ری ایکشن کے طور پر استعمال کی جائیں گی۔صارفین فیس بک اورانسٹاگرام کی طرح آج سے واٹس ایپ پر ایموجیز سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے اور بھیجے گئے ایموجی کو کلک کر کے ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

چند ماہ پہلے واٹس ایپ کی طرف سے یہ بتایا گیا تھا کہ اپنے ڈس اپیئرنگ میسیجز یعنی (غائب ہونے والے پیغامات) کے فیچر میں نئے آپشن شامل کر دیے گئے ہیں جس کی مدد سے اب صارفین چیٹ میں پیغامات کو مقررہ وقت کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے کہا کہ صارفین کے پاس اب غائب ہونے والے پیغامات کو اپنی تمام تر نئی ون آن ون چیٹس کے لیے آن کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تا کہ مستقبل کے تمام پیغامات سروس سے خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.