حج پر جانے والوں کے لیے اسمارٹ فون لازمی ،سعودی حکومت نے دو ایپس متعارف کروادیں

لاہور: سعودی حکومت نے اس سال   تمام عازمین حج کے لیے ا سمارٹ فون  لانا لازمی قرار دے دیاہے۔ فون لانے کی بنیادی وجہ طواف اور مسجد نبوی کے لیے پہلے سے ٹائم لینا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  مسجد نبویؐ اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے  موبائل ایپلی کیشن  سے وقت لینا ضروری ہے ، عازمین حج کے لیے عمرہ اور طواف کعبہ کے لیے جانے سے پہلے وقت لینا ضروری ہوگا۔عازمین حج کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے نام سے 2  موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہیں جو گوگل پلےا سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.