پی سی بی کا کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ

 پی سی بی نے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ کنٹریکٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا ئی جائے گی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے دوسرے کرکٹنگ ممالک کے مقابلے میں کم ہیں۔ اس فرق کو ختم کرنے کے لیے کوشش کافی عرصے سے جاری ہے، اس مرتبہ بھی نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.