سلمان ارشاد اور زمان خان ویسٹ انڈیز سیریز کےلئے پاکستانی کمیپ میں شامل

رےڑہ(نامہ نگار)کشمیر کنگز کے دونوں فاسٹ با¶لرز سلمان ارشاد اور زمان خان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے پاکستانی کمیپ میں شامل۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق و دیگر کی مبارکباد۔سلمان ارشاد اور زمان خان کشمیر کا قومی اثاثہ ہیں آزاد گورنمنٹ کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے، نثار شائق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیر کنگز کے کپتان سلمان ارشاد اور کشمیر کنگز کے نوجوان سپیڈ سٹار زمان خان کی پاکستانی کیمپ شمولیت پر پوری کشمیری قوم کا خوشی کا اظہارتفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ہائی پرمانس سینٹر لاہور میں ڈومیسٹک اور پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے کیمپ اعلان پی سی بی کی جانب سے کیا گیا جو 26 مئی سے 10 جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا، خبر سوشل پر آتے ہی کشمیری کمیونٹی میں خوشی کا اظہار کیا گیا،چیئرمین نثار احمد شائق نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیلیفونک مبارکباد دی نثار احمد شائق نے اپنے بیان میں لکھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سیلکیٹر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کیا میری گورنمنٹ آف آزاد کشمیر خصوصاً وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے کرکٹرز کی سرپرستی کریں اور انکے لیئے گرا¶نڈز اور کرکٹ اکیڈمیز بنا کر یہاں بہترین کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کی تربیت کی جائے تاکہ ہمارے کرکٹرز پاکستان کی نمائندگی کر کے کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کر سکیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.