منگنی ہوئی نہ شادی ، سب افواہیں بے بنیاد ہیں:نیلم منیر

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے لکھا کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.