عدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات‘ اپنی فلم دیکھنے کی دعوت دیدی

معروف اداکار عدنان صدیقی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ملاقات کے دوران اپنی فلم دم مستم دیکھنے کی دعوت دیدی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے بتایا کہ ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، وہ اپنی فلم دم مستم کے حوالے سے یہاں آئے تھے، وہ لندن میں اپنی فلم کی پروموشن کر رہے ہیں، نواز شریف کو دعوت دینے آئے تھے کہ ہماری فلم آ کر دیکھیے، ہم نے بہت محنت کی ہے۔عدنان صدیقی نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی سینما کے لیے بہت کچھ سوچ رہے ہیں، ملاقات کے دوران فلموں کی پالیسیز پر بھی بات چیت ہوئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.