وزیر خارجہ (کل) دوروزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہونگے

وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائیگا،ترجمان دفتر خارجہ 

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے چین کے 2 زورہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی خصوصی دعوت پر (کل) ہفتہ کو چین کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع مشاورت کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فلیگ شپ پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہو گی۔ اسکے علاوہ دونوں فریقین اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ہوگا۔ اس دوران وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام وزیر خارجہ کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.