پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا کردیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر قصبے اور ہر شہر میں دس کلو آٹے کی تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنا ئی جائے ، پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا کردیا گیا ہے ۔جمعہ کو لاہور میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباززیر صدارت پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں اویس لغاری ، چوہدری محمد اقبال ، بلال یاسین ، عطاتارڑ اور دیگر متعلقہ حکام شرکت کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر قصبے اور ہر شہر میں دس کلو آٹے کی تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنا ئی جائے ، پنجاب بھر میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز ہوچکا ہے فلور ملوں سے مارکیٹ تک سستے آٹے کی سپلائی چین کے لئے فول پروف میکنزم وضع کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.