جرمنی یوکرین کو 15”گیپارڈ‘ ‘ٹینک فراہم کرےگا‘جرمن وزیر دفاع

یوکرین کو اسلحہ فراہمی پیکیج میں جرمن فوج کی جانب سے فوجی تربیت اور مزید گولہ بارود کی فراہمی شامل ہے‘کرسٹین لامبریخت 

جرمنی نے یوکرین کو جولائی کے دوران ’گیپارڈ‘ نامی پندرہ ٹینکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر دفاع کرسٹین لامبریخت اور ان کے یوکرینی ہم منصب اولیکسی ریزنیکوف کے درمیان بات چیت کے بعد بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے پیکیج میں جرمن فوج کی جانب سے فوجی تربیت اور مزید گولہ بارود کی فراہمی شامل ہے۔ گیپارڈ نامی اینٹی ایئرکرافٹ ٹینک فضا میں موجود طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کے خلاف بھی موثر ہوتے ہیں۔ جرمنی نے یوکرین کو مزید مختلف ہتھیاروں کے نظام بھیجنے کا بھی وعدہ کیا ہے، جس میں دو ہزار ہاووٹزر آرٹلری گن، پانچ سو اسٹنگر طیارہ شکن میزائل، ٹینک شکن ہتھیار اور دیگر چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.