عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر‘ 70 سینٹ ‘برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 112 ڈالر، 68 سینٹ ہو گئی 

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا‘ چاندی، پلاٹینم اور پلاڈئیم سستاہو گیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل ایک بار پھر 2 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ جاری ہے۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر، 70 سینٹ کا ہو گئی۔ دوسری طرف برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 112 ڈالر، 68 سینٹ ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، چاندی، پلاٹینم اور پلاڈئیم سستاہو گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار، 845 ڈالر فی اونس ہو گئ۔ چاندی کی فی اونس قیمت 14 سینٹ کی کمی سے 21 ڈالر، 76 سینٹ ہو گئی۔ پلاٹینم کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کم ہو کر 948 ڈالر اور پلاڈئیم کی فی اونس قیمت 39 ڈالرکی کمی سے ایک ہزار، 939 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ادھر انڈو نیشیا نے پام آئل کی برآمد پر پابندی ختم کر دی جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔ حکومت نے مقامی مارکیٹ میں فی لٹر پام آئل کی قیمت ایک ڈالر سے نیچے لانے کا اعلان کیا ہے۔کاروباری ہفتہ کے اختتام پر یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔ ڈیکس انڈیکس 0.72 فیصد اور ایف ٹی ایس ای انڈیکس 1.19 فیصد اضافے پر بند ہوا۔ سی اے سی انڈیکس میں 0.20 فیصد اور یورواسٹاکس انڈیکس میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا۔ایشیا پیسیفک اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ ہینگ سینگ انڈیکس میں 596 اور شنگھائی اسٹاک انڈیکس میں 46 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جبکہ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 336 اور سیول اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 46 پوائنٹ اضافہ پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ڈاو¿انڈیکس میں 0.3 فیصد اور ایس اینڈ پی انڈیکس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیسڈیک انڈیکس 0.30 فیصد کمی پر بند ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.