پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹریننگ سیشن آج سے شروع ہوگا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن آج  منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستانی ٹیم مکمل آرام کرے گی، البتہ ہوٹل میں جم اور پول سیشن ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنزٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران کی پریس کانفرنس ہال میں پری سیریز میڈیا کانفرنسز کریں گے ۔

خیال رہے کہ ملتان میں موسم سخت گرم ہے اور یہی وجہ ہے کہ شائقین کرکٹ کی جانب سے جوش وخروش نہیں دکھایا جارہا۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچا ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13دسمبر 2006کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہوا ہے۔تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں بائیو سکیور ببل نہیں ہو گا مگر کھلاڑیوں کو کوویڈ ٹیسٹ کے مرحلے سے ضرور گزرنا پڑے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، سعود شکیل، آصف آفریدی، حیدر علی، آصف علی اور عثمان قادر ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔کالی آندھی کے نام سے مشہور کیریبین ٹیم اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کی شام چار بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable adblocker on your Browser