پنجاب اور سندھ میں آج موسم شدید گرم :محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات  کے مطابق آج پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا. بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 45، بہاولپور اور ملتان میں 46، فیصل آباد اور سرگودھا میں 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ میں دادو، موہنجو داڑو، نوابشاہ میں پارہ 48 کو چھونےکی توقع ہے. خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بھی آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا. محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 32 سے 34، قلات میں 29 سے 31، گوادر اور جیونی میں 35 سے 37، نوکنڈی میں 38 سے 40، تربت میں 43 سے 45، سبی میں 47 سے 49 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.