آصف ہزارہ نے عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کاسائوتھ سپرفلائی ویٹ اعزازجیت لیا

گلگت کے لالک جان سٹیڈیم میں باکسنگ کے کھیلے گئے بین الاقوامی مقابلوں میں محمد آصف ہزارہ نے عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کا سائوتھ سپر فلائی ویٹ کا اعزاز جیت لیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں محمد آصف ہزارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں کھیل کے شعبے میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔صدر نے کہاکہ بہتر تربیت اور حوصلہ افزائی سے نوجوان ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں۔محمد آصف نے مقابلے کے دسویں رائونڈ میں انڈونیشیا کے باکسر رضی اکبر کو شکست دی۔ادھر ایک اور پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھی عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن ایشیا ویلٹر لائٹ کا اعزاز جیت لیا۔ انہوںنے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے مخالف کھلاڑی کو ناک آئوٹ کیا۔انڈونیشیا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، فلپائن، نائیجریا، ملائشیا، افغانستان، کیمرون، کوریا اور میزبان پاکستان سمیت دنیا کے دس ممالک کے نمایاں باکسرز مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.