شام : پاکستانیوں کی واپسی کا معاملہ، خصوصی طیارہ شارجہ پہنچ گیا

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے روانہ کیا جانے والا پی آئی اے کا خصوصی طیارہ شارجہ پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے شام میں پھنسے 160 پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پی آئی اے کا روانہ کیا جانے والا خصوصی طیارہ شارجہ پہنچ گیا ہے۔خصوصی طیارہ شارجہ سے شام کے شہر حلب  پہنچے گا، حلب میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ رات 9 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گا۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کو پہلے بس کے ذریعے دمشق سے حلب پہنچایا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ انہیں وطن واپس لائے گا۔وزیر ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے فلائٹ بھیجنے کے انتظامات کیے گئے۔واضح رہے کہ تین سو پاکستانی زائرین شام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایک سو ساٹھ زائرین کو پی آئی اے کے طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا جبکہ باقی 140 زائرین خود عراق جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.